ڑ سے پہاڑ
دنیا بھر میں آپ کو کوئی "ڑ" سے پہاڑ نہیں نظر آئے گا۔ آخر کتابوں میں یہ لوگ ایسا کیوں لکھتے ھیں?
آخر کیوں زبردستی "ڑ" سے پہاڑ اور "ڑ" سے جھاڑو بنا دیتے ھیں? صرف یہ کیوں نہیں لکھ دیتے کہ "ڑ" سے کوئی لفظ شروع نہیں ھوتا اس لیے زیادہ دماغ لگانے کی ضرورت نہیں۔
بچپن سے اب تک یہی بات سمجھ نہیں آئی۔آخر صرف "ڑ" کے ساتھ ھی یہ ظلم کیوں? میرے خیال میں اب ھمیں "ڑ" سے کوئی لفظ ایجاد کر ھی لینا چاھئے ھے تاکہ آئندہ نسلوں کو آسانی ھو اور وہ میری طرح "ڑ" سے شروع ھونے والا پہاڑ نہ ڈھونڈتی پھریں۔